i بین اقوامی

غزہ ،جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے نہ رکے، مزید 3 فلسطینی شہید،ترکیہ کا ا ظہار تشویش ،کل اجلاس طلبتازترین

November 01, 2025

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شمالی اور جنوبی غزہ میں فضائی حملے کئے جس میں مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ترکیہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا، اس حوالے سے کل ( پیر کو) غزہ سے متعلق اجلاس بلالیا، ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سخت پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ادارے نے صاف پانی تک محفوظ طریقے سے رسائی ہر شہری کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے غزہ میں تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار بے گھر فلسطینیوں کو پانی فراہم کیا ہے۔ادارے نے بتایا کہ غزہ میں ہزاروں خاندان اب بھی خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل نے انسانی امداد کی ترسیل پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے سرحدی گزرگاہوں کو بند کرکے امداد کی رسائی کی اجازت بھی نہیں دی جارہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی