گوگل نے اپنے اے آئی موڈ میں نئے ایجنٹک فیچرز شامل کر دیے ہیں، جو صارفین کے لیے ایونٹس کے ٹکٹس، بیوٹی سیلون اور ویلنیس اپائنٹمنٹس بک کرنا انتہائی آسان بنا دیتے ہیں۔گوگل کے مطابق اب آپ صرف ایک سادہ کمانڈ دے کر اپنی پسند کے ایونٹس کے لیے بہترین آپشنز تلاش اور بک کر سکتے ہیں، اے آئی موڈ مختلف ویب سائٹس پر فوری طور پر دستیاب ٹکٹس تلاش کرے گا اور آپ کو ایک منتخب فہرست پیش کرے گا، جہاں سے آپ اپنی پسند کے ٹکٹس منتخب کر کے بک کر سکتے ہیں۔گوگل کے مطابق گوگل اے آئی پرو اور الٹرا سبسکرائبرز کو اضافی سہولیات میسر ہوں گی، اگست میں اسی طرح کے فیچرز ریسٹورنٹ ریزرویشنز کے لیے متعارف کرائے تھے، اور اب یہ نئے فیچرز صارفین کے لیے مزید سہولت فراہم کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گوگل اے آئی موڈ کا آغاز مارچ میں ہوا تھا، اور اس کے بعد سے یہ 180 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے، کمپنی مسلسل اس میں نئی خصوصیات شامل کر رہی ہے تاکہ یہ مقبول اے آئی چیٹ سروسز کا مقابلہ کر سکے اور صارفین کے لیے بہتر تجربہ فراہم کرے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال صرف امریکہ میں دستیاب ہے، جلد ہی اسے دیگر تمام ممالک کے لئے بھی تیار کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی