جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدت 7.6 شدت کا خوفناک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔جاپان موسمیاتی ایجنسی کے مطابق شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 فٹ اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔ابتدائی سونامی کی لہر شمالی علاقوں آئوموری سے آئیواتے تک کے بندرگاہی علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی