i بین اقوامی

قطری وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو مایوس اور پریشان کن قرار دیدیاتازترین

October 30, 2025

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو مایوس اور پریشان کن قراردیدیا اور کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساںادار ے کے مطابق قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں پر بیان میں کہا کہ اسرائیل کا حملہ جنگ بندی کی خلاف ورزی تھا، حماس واضح کر چکی ہے وہ غزہ کی حکومت چھوڑنے پر آمادہ ہے، قطر حماس پر غیر مسلح ہونے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے، فریقین کے درمیان جنگ بندی اور امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں۔قطری وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سنجیدہ مذاکرات کے لی کوشش کر رہے ہیں جس کے نتائج سب کیلئے بہتر ہوں۔دوسری جانب ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے غزہ میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے بھی غزہ میں اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کی پابندی ہی طویل المدتی امن کا واحد راستہ ہے، غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور وافر ترسیل اہم ترجیح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی