روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک اور کار بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔روسی تحقیقاتی کمیٹی نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب اہلکار اپنی پولیس کار کے قریب کھڑے ایک مشتبہ شخص کے پاس گئے۔کمیٹی کے مطابق، واقعے کی جگہ پر ایک کرائم سین قائم کر دیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔روسی ٹی وی پر نشر ہونے والی تصاویر میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود دکھائی دیے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 30 منٹ پر ہوا۔یاد رہے کہ اسی ہفتے روسی فوج کے ایک سینئر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فانیل سارواروف بھی جنوبی ماسکو میں اپنی گاڑی کے نیچے نصب بم کے دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی