i بین اقوامی

میکسیکو کی بحریہ کا طیارہ امریکا میں گر کر تباہ، 5 افراد ہلاکتازترین

December 23, 2025

میکسیکو کی بحریہ کا چھوٹا طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ساحل پر گِر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ مریض اور سات دیگر افراد کو ہیوسٹن ایئرپورٹ کی طرف لے کر جارہا تھا کہ گیلوِسٹن بے میں گر کر تباہ ہوا۔امریکی کوسٹ گارڈ کے اہلکار نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا، ایک مسافر ابھی تک لاپتہ ہے۔ابتدائی طور پر امریکی کوسٹ گارڈ نے بتایا تھا کہ 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے لیکن بعد میں وضاحت کی گئی کہ ان میں سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔دوسری جانب میکسیکو کی بحریہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ طیارے میں 8 افراد سوار تھے جس میں 4 بحریہ کے عملے کے ارکان اور 4 شہری شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی