i بین اقوامی

مشرقی بحرالکاہل میں 3 مشتبہ منشیات بردارکشتیوں پر امریکی حملہ، 8 افراد ہلاکتازترین

December 16, 2025

مشرقی بحرالکاہل میں 3 مشتبہ منشیات بردارکشتیوں پر امریکی حملے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق کشتیوں کی نشاندہی خفیہ معلومات پرکی گئی امریکی سدرن کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ تینوں کشتیوں پرحملے میں مجموعی طور پر8 افراد مارے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں امریکی فوج نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک کشتی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔امریکی وزیر جنگ کے مطابق یہ حملہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا تھا اور کارروائی میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی