متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سرکاری اداروں کے ملازمین کیلئے نئے سال 2026 پر تعطیل کا اعلان کر دیا ۔وفاقی اتھارٹی کے سرکلر کے مطابق جمعرات، یکم جنوری 2026 کو سرکاری شعبے میں سرکاری تعطیل ہو گی ۔نئے سال کی تقریبات کے بعد جمعہ 2 جنوری کو وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے ریموٹ ورکنگ ڈے قرار دیا گیا ہے۔ البتہ ایسے ملازمین جن کی ذمہ داریاں آن سائٹ موجودگی کی متقاضی ہیں، انہیں حسبِ معمول ڈیوٹی پر رپورٹ کرنا ہو گا۔2026 کی پہلی سرکاری تعطیل کے اعلان کے ساتھ ہی پورے متحدہ عرب امارات میں لوگ جشن کے موسم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔حکام راس الخیمہ میں 6 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر آتشبازی کا شاندار شو منعقد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں 2,300 سے زائد ڈرونز، پائرٹیکنکس اور لیزرز کا استعمال کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی