امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار دے دیاگیا۔رواں برس مارچ میں جاری ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم اب وفاقی انتخابات سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کا اہم حصہ امریکی وفاقی جج نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ امریکی وفاقی جج کے فیصلے کے مطابق شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کے ثبوت طلب نہیں کیے جاسکیں گے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدرکو ووٹنگ کے لیے وفاقی سطح پر ایسی شرط عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی