روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے روس کے دورے پرآئے ہوئے شام کے صدر احمد الشرع نے ملاقات کی کی ہے ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون اور مشرقِ وسطی میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔غیرملکی میڈیارپوٹر کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ پچھلی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، خاص طور پر اقتصادی شعبے میں چار فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روسی اور شامی ادارے مختلف شعبوں میں فعال تعاون جاری رکھیں، جن میں صنعت، تعمیرات، طبی اور کھیلوں کے شعبے شامل ہیں۔
پیوٹن نے شام کی سرحدی سالمیت کی بحالی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ روس ہمیشہ اس عمل کی حمایت کرتا رہا ہے، انہوں نے شامی قیادت کو مبارکباد دی کہ علاقائی اتحاد کے اقدامات اس سمت میں موثر ثابت ہو رہے ہیں۔صدر احمد الشرع نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ان کا دوسرا دورہ روس ہے اور گزشتہ سال کے دوران شام نے سخت پابندیوں کے باوجود اہم پیش رفت کی ہے، انہوں نے روس کے کردار کو شام اور پورے خطے میں استحکام کے قیام میں اہم قرار دیا اور پیوٹن کے تعاون کو سراہا۔ملاقات کا اختتام مثبت انداز میں ہوا، جس میں دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں تعلقات اور تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی