امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سڈنی کے بونڈائی بیچ پر ہونے والے حملے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر ہے۔وائٹ ہائوس میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور کہا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں، لوگ فخر سے تہوار منائیں۔امریکی صدر نے واقعے کے وقت جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والے شخص کو بہادر قرار دیا اور کہا کہ یہ شخص قابل احترام ہے، اس بہادر شخص نے بہت سے لوگوں کی جان بچائیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی سڈنی فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہود دشمنی کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں۔ مارکو روبیو کے مطابق امریکا کی دعائیں اس المناک حملے کے متاثرین، یہودی کمیونٹی اور آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی