i بین اقوامی

سوئٹزرلینڈ ، بار میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 47 ہوگئیں ، سوئس صدر کا برن شہر میں 5 روز تک پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلانتازترین

January 02, 2026

سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹائو ن کے بار میں نیو ائیر نائٹ پر آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد47 ہوگئی ہے ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے نتیجے میں 115 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سوئس حکام کے مطابق متاثرین میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہمارے 8 شہری لاپتہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ ویٹر کی غلطی سے لگی،لکڑی کا فرش ہونے کے سبب آگ تیزی سے پھیلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس صدر نے برن شہر میں 5 روز تک پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ چونکہ تحقیقات جاری ہے لہذا وہ کسی افواہ کی تصدیق نہیں کر سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں یہ علم نہیں کہ شراب خانے کے مالکان کا تعلق کس ملک سے تھا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ شراب خانے کی سیڑھیاں بظاہر تنگ ہیں لیکن تفتیش کار یہ جائزہ لیں گے کہ آیا یہ عمارت قواعد و ضوابط کے مطابق تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی