i بین اقوامی

سونے کی قیمت میں اگلے پانچ سال تک اضافے کا امکانتازترین

December 24, 2025

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ فی اونس 4485 ڈالر ہوچکے ہیں جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ لیکن کیا سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہے گا؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب لوگ جاننا چاہتے ہیں۔ قیمتی دھاتوں کے ڈیلر اور سٹوریج فراہم کرنے والی کمپنی سلور بلین کے بانی گریگرسن کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت کی غیر یقینی صورت حال کو دیکھتے ہوئے بہت سے سرمایہ کار، بینک اور امیر خاندان اب سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھ رہے ہیں۔ گریگرسن کے مطابق ہمارے زیادہ تر صارفین طویل عرصہ تک سونا اپنے پاس رکھتے ہیں، انھوں نے وضاحت کی کہ ان کے صارفین کی اکثریت چار سال سے زیادہ عرصہ تک سونا محفوظ رکھتے ہیں۔ گریگرسن کہتے ہیں کہ کسی نہ کسی وقت پر سونے کی قیمت میں گراوٹ ہو گی لیکن میرا ماننا ہے کہ موجودہ معاشی منظر نامے میں کم از کم اگلے پانچ سال تک کے لیے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کی امید ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی