i بین اقوامی

سری لنکا نے نقصانات کم کرنے کے لیے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیاتازترین

August 22, 2022

سری لنکا کے سرکاری ایندھن کی تقسیم کار سیلون پیٹرولیم کارپوریشن (سی پی سی) نے نقصانات کو کم کر نے کے لئیمٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ۔سی پی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی آدھی رات سیمٹی کے تیل کی ایک لیٹر قیمت 253 سری لنکن روپے (0.7 امریکی ڈالر) سے بڑھ کر 340 روپے ہو گئی ہے۔ مٹی کا تیل کئی معاشی طو ر پر کمزور کمیونٹیز میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے پہلے 87 روپے کی سبسڈی والے نرخ پر فروخت کیا جاتا تھا۔ گزشتہ ماہ، پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے، بجلی اور توانائی کی وزیر کنچنا وجیسیکرا نے کہا تھا کہ انہوں نے مٹی کے تیل کی قیمت بڑھانے اور کم آمدنی والے گروپوں کو سبسڈی دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی ایک لیٹر پیداوار پر 421 روپے لاگت آتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ سبسڈی والے نرخ پر مٹی کے تیل کی فروخت سی پی سی کو نقصان پہنچانے کی ایک اہم وجہ ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی