تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق ترجمان تھائی فوج کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا نے نئے مقامات پر جھڑپوں کو بڑھا دیا ہے۔تھائی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمبوڈین ملٹری نے ہتھیار اور فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے، کمبوڈین فوج سے جھڑپوں میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ترجمان تھائی فوج کا کہنا ہے کہ ہماری فوج کی جانب سے بھی کمبوڈین حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔ دوسری جانب کمبوڈیا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے تھائی فوج کی جانب سے کمبوڈیا پر حملے کیے گئے تاہم کمبوڈیا کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔یاد رہے
کہ رواں برس جولائی میں بھی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔تاہم بعدازاں اکتوبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سمٹ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کروایا تھا جس پر دونوں ممالک کے رہنماں نے باقاعدہ دستخط بھی کیے تھے۔اس معاہدے کے دو ہفتے بعد ہی تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر اپنے دو فوجیوں کو زخمی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔کمبوڈیا کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی