 
                                    
ترکیے کے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی حمایت پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران جرمن چانسلرفریڈرک مرز پر تنقید کی اور کہا کہ کیا جرمنی کو نظر نہیں آتا کہ اسرائیل نے غزہ پر کل پھر بم برسائے، غزہ میں نسل کشی نہیں نظر آتی؟دوسری جانب صحافی کے سوال پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ جرمنی اسرائیل کے قیام کے وقت سے اس کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ حماس یرغمالی رہا کردیتی تو غیر ضروری اموات سے بچا جاسکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی