i شوبز

بھارتی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، جاوید شیختازترین

April 30, 2025

سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جلد بازی کرکے کوئی حملہ کیا تو اس کا اسے سخت جواب دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاوید شیخ کا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر ممکنہ حملے پر ہندوستان کو جواب دیتے دکھائی دیے۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے آدھے گھنٹے کے بعد ہی بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا جو کہ غلط بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی درج کردہ ایف آئی آر میں شواہد کے بغیر ہی پاکستان کا نام شامل کرلیا گیا۔جاوید شیخ نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کسی طرح کی بھی جارحیت کی تو اسے حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی