معروف اداکار احسن خان نے اپنے تازہ ترین ڈرامہ سیریل ڈائن میں ''دوا'' دیے جانے کے ایک منظر پر کھڑے ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔ڈرامے کے منظر کی وضاحت کرتے ہوئے احسن کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں واضح طور پر ملازمہ نے بولا ہے کہ صاحب کو سر درد کی دوا دے دیں، جس پر مہوش وہ دوا اور پانی کا گلاس لے کر میرے پاس آتی ہے، اس کو وہ نہ جانے کونسی دوا سمجھے۔اداکار کا کہنا تھا کہ یہ شرمناک اس طرح ہوگیا کہ مجھے ایسی میمز موصول ہوئی ہیں جس میں اس مخصوص دوا کے اسٹیکر کے ساتھ میری اور ڈرامے میں میری بیویوں کی شکل لگی ہوئی۔احسن نے ہنستے ہوئے کہا کہ نادیہ، مرینہ، عتیقہ یہ سب میری کولیگز ہیں، وہ انہوں نے مزاحیہ انداز میں بول دیا۔اداکار نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی چیزیں ایک یا دو دن کی ہوتی ہیں اسلیے میں زیادہ تر اس قسم کے تنازعات کو نظر انداز کرتا ہوں تا وقتیکہ وہ انسان اور اس کے خاندان کی عزت کو نقصان نہ پہنچائیں میں ایسے تبصروں کو انجوائے کرتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی