i پاکستان

5اگست کا احتجاج کامیاب ہوا، عوام نے ثابت کیا عمران خان کیساتھ ہیں، بیرسٹر گوہرتازترین

August 06, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 5اگست کا احتجاج کامیاب ہوا، عوام سڑکوں پر آئے اور آواز اٹھائی۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں، کل بھی پر امن احتجاج ہوا، کل عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ایسا الیکشن کمیشن ہے جو خود اسٹے پر ہے، الیکشن کمیشن کے پاس ڈائریکٹ نوٹیفکیشن کرنے کا اختیار نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے غیر آئینی طور پر تینوں اپوزیشن لیڈران کی نااہلی کے نوٹیفکیشن جاری کئے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا یہ اقدام چیلنج کریں گے، ہمیں سنا ہی نہیں گیا، الیکشن کمیشن کو ہمیں سننا چاہیے تھا، تینوں اپوزیشن لیڈران کی جگہ کسی کو نامزد نہیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی