79 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے کی حمایت کی ہے، 66 فیصد پاکستانیوں نے معاہدے کی مضبوط حمایت کا اظہار کیا جبکہ 73 فیصد افراد کے مطابق پاک فوج اور موجودہ حکومت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ۔یہ بات انسٹی ٹیوٹ فارپبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے جاری سفارتی و سلامتی امور پر تازہ سروے رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔آئی پی اوآرسروے کے مطابق 73 فیصد افراد نے کہا ہے کہ پاک فوج اور موجودہ حکومت پر اعتماد میں اضافہ ہوا،80 فیصد پاکستانیوں کے مطابق پاکستان کی عالمی ساکھ میں بہتری آئی، 51 فیصد نے عالمی امیج بہت زیادہ 29 فیصد نے کچھ حد تکبہتر ہونے کی رائے دی ۔51 فیصد عوام نے وزیرِاعظم کومحافظ الحرمین الشریفین جیسے اعزازی لقب سے نوازنے کی حمایت کی جبکہ 29 فیصد عوام نے معاہدے کو مسلم امہ کے اتحاد کی سمت مثبت قدم قرار دیا، 17 فیصد نے اسے دفاعی اور اقتصادی فوائد کے لحاظ سے اہم قرار دیا۔پاک افغان سرحدی جھڑپوں پر 71 فیصد عوام نے افغان طالبان کو ذمہ دار ٹھہرایا، 75 فیصد عوام نے حکومت کے ردِعمل کو مناسب اور متوازن قرار دیا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے امریکی دورے کو 43 فیصد عوام نے مثبت قرار دیا، صرف 10 فیصد نے امریکی دورے پر منفی رائے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی