محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے تاہم مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،کوئٹہ،ژوب،موسی خیل،سبی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش متوقع ہے، بولان، کوہلو، بارکھان، خضدار، آوران، لورالائی،لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی