پاکستانی سفارتکارسہیل محمود نے ڈی 8 تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا منصب سنبھال لیا۔استنبول میں ڈی8 سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں پروقار تقریب میں سہیل محمود نے سابق سیکریٹری جنرل سفیر امام کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈی8 میں ترجیحی پروگراموں اور سٹریٹجک منصوبوں کے نفاذ پر زور دیا۔ واضح رہے کہ سہیل محمود2019 سے 2022 تک پاکستان کے سیکریٹری خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی