وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے لاہور اسلام آباد موٹروے کے مختلف ریسٹ ایریاز کا دورہ کیا،ایم ٹو پر ریسٹ ہائوسزکی خراب صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کو پندرہ روز میں مشترکہ پلان بنانے کا حکم دیدیا ۔وفاقی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ ایم ٹو پر گاڑیوں کی روزانہ کی تعداد کی بنیاد پر باہمی ڈیٹا تیارکریں،ریسٹ ایریازکی توسیع اور تزین و آرائش ہونی چاہیے،موٹر ویز پر ریسٹ ایریاز میں شاپس کا لے آئو ٹ ایک جیسا ہونا چاہیے،صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردو نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔مختلف مقامات پر شہریوں اور مسافروں نے وفاقی وزیر مواصلات سے گفتگو کی، بھیرہ ریسٹ ایریا میں ایک اوورسیز پاکستانی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ذرائع مواصلات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی