تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔فلائٹ آپریشن متاثرہونے کے باعث 9پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے مسقط جانیوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324 اورکراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143،145شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123 اور125بھی منسوخ ہوگئیں۔ کراچی سے لاہورجانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،کراچی سے تربت جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 501اورکراچی سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 761 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی