i پاکستان

منڈی بہائو الدین ،ملزمان نے نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،دونامزد،دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درجتازترین

January 07, 2026

منڈی بہائو الدین کے علاقے پنڈمکو میں ملزمان نے نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس حکام کے مطابق 18 سالہ لڑکی سے 4 افراد نے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی، 2 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر میں گھسے اور لڑکی سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی، ملزمان نے متاثرہ سے عصمت دری کی ویڈیو بھی بنائی۔پولیس حکام کے مطابق ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا ضمانت پر ہے۔4

جنوری کو فیصل آباد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دوستی کا ایک بھیانک انجام سامنے آیا تھا، ملزم نے لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔پولیس حکام نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر دوستی کرنے والی 24 سالہ لڑکی سے ملزم نے مبینہ جنسی زیادتی کی، ملزم علی حسن کا دو سال قبل حسن پورہ کی رہائشی لڑکی سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا۔ملزم نے 10 دسمبر 2025 کو دھوبی گھاٹ کے قریب کیفے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم علی حسن فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی