i پاکستان

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتلتازترین

January 07, 2026

کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیر کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 25 سا لہ نوجوان قتل ہوگیا ۔پولیس کے مطاقب جاں بحق نوجوان کی شناخت عابد علی کے نام سے کی گئی، لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پانچ زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ہیں اور مختلف علاقوں میں مقابلوں کے واقعات پیش آئے۔پولیس کے مطابق کورنگی نمبر تین کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، تاہم ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت 25 سالہ سعید کے نام سے ہوئی ہے۔اسی طرح صدر کے علاقے میں پارکنگ پلازہ ٹانگہ اسٹینڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 22 سالہ ڈاکو نہال زخمی ہوا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔اورنگی ٹائو ن سیکٹر 14 سی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوں کی شناخت 45 سالہ مرتضی اور 57 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 27 سالہ ارمان نامی ڈاکو زخمی ہوا، جسے پولیس نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی