ڈی جی فوڈاتھارٹی نے میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کے ہمراہ چکن بردارگاڑیوں پر لائی جانیوالی 80ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کے دوران 5500کلومردہ ،لاغرمرغیاں تلف کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی نے جاری کردہ ایس اوپیز پر ٹولنٹن مارکیٹ میں مکمل عملی نفاذ کا فیصلہ کیا ہے ۔10جنوری تک ایس پی اوپیزپرعملدرآمدنہ کرنے پرکاروباربندہوجائیں گے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے مارکیٹ کی ہرمیٹ شاپ پرخودجاکرہدایات دیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاویدنے ہدایت نامہ آویزاں کرنیکی سخت ہدایت بھی کی۔300میٹ ہینڈلرزکوفوڈسیفٹی ٹریننگ اورمیڈیکل سکریننگ کی گئی،علی الصبح2ٹیمیں،دوپہر اوررات1،1میٹ سیفٹی ٹاسک فورس چیکنگ کویقینی بنائیں گی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کیہمراہ چکن بردارگاڑیوں پر لائی جانیوالی 80ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کی۔
اس موقع پر 5500کلومردہ لاغرمرغیاں تلف کردی گئیں۔ ڈی جی نے عالمی اصولوں کی مطابق تیارایس اوپیزٹولنٹن مارکیٹ کے گودام،شاپس پرچسپاں کرنے اور مرغی ذبح کرنے کیلئے کون سسٹم،حشرات کی روک تھام کیلئے انتظامات لازمی قرار دیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی،عاصم جاوید نے ہدایت کی کہ مارکیٹ کے تمام ملازمین کے میڈیکل،لیب ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہمہ وقت موجودہوں،ملازمین کام کے دوران ایپرن،ہیڈ کور،ماسک اوردستانے لازمی استعمال کریں۔انہوں نے چکن فروش کاسال میں ایک دفعہ پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کی مطابق طبی معائنہ کروانالازم قراردیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گزشتہ سال99ہزار480میٹ شاپس،گودام اورسپلائرزکی چیکنگ کی گئی،532مقدمات درج، 325 یونٹس بند، 10ہزار 675 کو 100ملین سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 24.7ملین کلو سے زائد گوشت کی چیکنگ، 1.1ملین کلو سے زائد ناقص گوشت تلف کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 3 شفٹوں میں ٹولنٹن مارکیٹ کی چیکنگ کرتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی