i پاکستان

اوکاڑہ، سوتیلی ماں اور ماموں کا بچے پر بہیمانہ تشدد، ملزمان گرفتارتازترین

January 07, 2026

اوکاڑہ میں سوتیلی ماں نے ظلم کی انتہا کر تے ہوئے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 14 سالہ بچے کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیل کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے رحمان کالونی میں سوتیلی ماں اور ماموں کے ہاتھوں 14 سالہ بچے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، محمد مزمل کو چوری کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔علاقہ مکینوں نے شور کی آواز سن کر محمدمزمل کو سوتیلی ماں اور اس کے بھائی کے چنگل سے چھڑوایا،ڈی پی او راشد ہدایت نے اطلاع ملتے ہی واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سوتیلی ماں اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں رمضانہ بی بی اور اس کا بھائی عمران شامل ہیں۔متاثرہ بچے کے چچا نے بتایا کہ بھتیجے محمد مزمل کو چارپائی سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کیا جاتا رہا۔اس کا پورا جسم تشدد کیباعث زخمی ہوچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی