کراچی کے علاقے گڈاپ ٹائون جوکھیو گوٹھ میں جنگلی کتوں نے شہریوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو ویکسین لگا کر گھر روانہ کر دیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کے حملے کے بعد اینٹی اسٹریٹ ڈاگ کے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں سال 2026 کے صرف 5 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 850 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، انڈس اسپتال کورنگی میں کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 41 سالہ شخص کی انگلی شدید انفیکشن کے باعث کاٹنا پڑ گئی۔کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں سال کے ابتدائی 5 دنوں میں شہر کے اسپتالوں میں 850 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی