i پاکستان

مریم نواز کو مشورہ دیں تو وہ انگلی توڑنے پر آ جاتی ہیں، یہ کہتے ہیں خبردار کسی نے پنجاب کی طرف دیکھا،قادر مندوخیلتازترین

January 06, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اتحادی کی حیثیت سے مشورہ دیں تو وہ انگلی توڑنے پر آ جاتی ہیں، یہ کہتے ہیں خبردار کسی نے پنجاب کی طرف دیکھا۔ اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنی اتحادی کو خبردار کر رہی ہیں تو پھر آئی جی کیا مجال کہ کچھ کہہ سکے۔قادر خان مندوخیل نے کہا کہ مریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں ہم موٹرویز بنائیں گے، کراچی ملک کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے 34 فیصد پنجاب کو مل رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی