i پاکستان

لاہور، نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش ،پولیس نے گھریلو ناچاقی کا شبہ ظاہرکر دیا،بھائیوں کا بیان ریکارڈتازترین

January 06, 2026

لاہور میں نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش کے معاملے پر پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ طالبہ صبح 7بج کر 58منٹ پر یونیورسٹی آئی مگر کلاس میں نہیں گئی،لڑکی کودنے سے قبل 27منٹ فون پر بات کرتی رہی۔پولیس تفتیش کے مطابق 8بج کر 30منٹ پر لڑکی نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی،مزید تفتیش کیلئے طالبہ کا موبائل ریکارڈ نکلوایا جارہا ہے۔ لیس حکام لڑکی کے دونوں بھائیوں کے بیان بھی ریکارڈ کرلئے گئے۔ دریں اثنا واقعہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس نے گھریلو ناچاقی کا شبہ ظاہر کردیا۔پولیس تفتیش کے مطابق لڑکی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی اور کودنے سے پہلے آخری کال ڈیلیٹ کردی ۔

پولیس کے مطابق بھائیوں نے لڑکی کا پرانا موبائل خراب ہونے پر وقوعہ سے ایک روز قبل نیا موبائل لے کر دیا، لڑکی کے دونوں بھائیوں کے تفصیلی بیان ریکارڈ کئے گئے ہیں،یونیورسٹی میں ہونے والے ٹیسٹ میں طالبہ نے 35 میں سے 18 نمبر لیے،حاصل کردہ نمبروں سے غیرمطمئن ہوکروالد اوربھائیوں کو بتایا۔ کم نمبر آنے کے باعث طالبہ مزید پڑھنا نہیں چاہتی تھی ۔پولیس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلیں،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام حالات و واقعات پر تحقیقات کی جارہی ہے،طالبہ کے لواحقین نے قانونی کارروائی کیلئے ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی،طالبہ کے لواحقین سے معلومات لیں۔پولیس کے مطابق لڑکی کے بیان کے بعدتفتیش کو آگے بڑھایا جائیگا،معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے،حتمی وجہ کا تعین جلد کرلیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی