i پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکانتازترین

May 06, 2025

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہوائو ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم 2 روز بعد دوبارہ داخل ہوگا ۔محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج( بدھ کو ) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم 2 روز بعد دوبارہ داخل ہوگا ۔صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے موسم میں خنکی کا احساس رہے گا جب کہ ہوائوں کے چلنے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی اور موسم کو خوشگوار ہوگا۔

ادھر خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام سمیت بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔پشاور میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 32 اور بنوں میں 35 ڈگری رہا۔ اسی طرح چترال 31، دیر بالا 29، کالام 24 اور مالم جبہ میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیں بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 جب کہ قلات میں 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ زیارت کا درجہ حرارت 21، ڑوب 36، سبی 41 اور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی 42، چمن 36، گوادر 38 اور جیوانی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی