پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے مرکز رہنما ممبر قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق متنازعہ بیانات قابل بھروسہ نہیں ہے،وہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہو گئے ہیں،مفاہمت کے عمل کو اگے چلنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کی تحریک کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے خلاف پارلیمنٹ سے جس طرح مشترکہ طور پر قرارداد منظور ہوئی ہے یہ بھی خوش ائندہ اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ اسی طرح تمام معاملات کو اگے چلنا چاہیے،سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنے کے بجائے پارلیمنٹ کے ساتھ دیکھنا چاہیے اور پارلیمان کے اندر ہی مذاکرات ہونے چاہیے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ ہم صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کریں گے یہ بھی کوئی اچھا آپشن نہیں ہے،
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی