پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان نے زور دیاکہ حکومت میں آیا تو کسی سے بدلہ یا انتقام نہیں لوں گا، ایسا نظام بنائیں گے کہ کرپٹ کو نظام خود پکڑے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنا جیل مینول کے عین مطابق ہے، میں بہت محتاط بات کروں گا کہ حکومت نے ہماری ابھی تک عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی، جو کچھ بھی ہوگا عمران خان کی منظوری اور مشاورت سے ہوگا۔کسی کا خیال ہے کہ عمران خان اگر حکومت میں آیا تو انتقام لے گا یا بدلہ لے گا تو اس نے وضاحت کی ہاور زور دے کر کہا کہ بیان جاری کروائیں کہ میں پاکستان کی خاطر کسی سے انتقام نہیں لوں گا۔جس نے کرپشن کی ہوگی اس کو نظام پکڑے گا، جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ ہم ملک کو انصاف کے نظام کے تحت چلائیں گے۔ اب ملک جس طرح چل رہا ہے لوگ کہاں جائیں۔8فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی