i پاکستان

آنے والے دنوں میں ملک میں سموگ کی سطح میں اضافہ متوقع ،خشک موسمیاتی صورتحال سموگ کے لئے سازگار ہے،محکمہ موسمیاتتازترین

October 24, 2025

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں سموگ بارے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں سموگ کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، خشک موسمیاتی صورتحال سموگ کے لئے سازگار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ کی موٹی تہہ مشرقی پنجاب کے علاقوں پر چھائی رہنے کا امکان ہے، بڑے شہروں میں تشویشناک حد تک سموگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتی آلودگی گاڑیوں کا دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے، سموگ سے سانس کی بیماریوں میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بچے، بوڑھے اور بیمار افراد سموگ سے زیادہ متاثر ہوں گے، آلودہ فضا سے حد نگاہ متاثر ہونے اور حادثات میں اضافے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی