پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہاکہ عوام دشمن حکومتی پالیسیوںکے سبب تنگدست غریب آدمی بے بس ہوچکا ہے۔مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے؟مہنگائی عام آدمی کی کمر پر مسلسل تاپڑ توڑ حملے کررہے ہیں،بجلی کے بلوں نے اس قدر پریشان کر رکھا ہے کہ پنکھے کی ہوا کسی طوفان کا پیش خیمہ محسوس ہوتی ہے۔بے روزگاری کے تازیانوں نے غریب آدمی کی چمڑی اْدھیڑکر رکھ دی ہے،اوپر سے فلور ملوں نے ہڑتال کا اعلان کرکے آٹے کی سپلائی بندکردی ہے جس سے ملک بھرمیںآٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے یہ بھی غریب عوام کیساتھ بہت بڑی ناانصافی اور معاشی قتل عام کے مترادف ہے۔ ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہاکہ عوام وطن عزیز میں جاری سیاسی دھماچوکڑی کا بوجھ اپنی خمیدہ کمر پر لاد کر کیڑے مکوڑوں کی طرح رینگتے پھرتے ہیں۔بہر حال جو بھی سوچ کارفرما رہی ہو،کم ازکم عوام کو معاشی ریلیف تو ملنا چاہیے جو ابھی تک نہیں مل رہاحکومتی دعوے کہ بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے مضحکہ خیز دعو?ں سے عوام کو کچھ نہیں ملا اورپھر جب پی ڈی ایم کے گزشتہ دورِ حکومت میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر متمکن تھے تو کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنے جیسے بیانات سے خوب رونق لگائے رکھی۔اب بھی ان کی جذباتی باتیں سن کر لگتا ہے زبانی کلامی نعروں اور دعووں سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا پیپلزپارٹی سمیت حکمران جماعتوں کو غریب عوام کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی