i پاکستان

ای اسٹامپ کا اجراء، خیبرپختونخوا حکومت نے مینول اسٹامپ پیپرکی فروخت پر پابندی عائد کردیتازترین

January 03, 2026

خیبر پختونخوا حکومت نے مینول اسٹامپ پیپرکی فروخت پر پابندی عائد کردی،اب صرف ای اسٹامپ جاری ہوں گے۔محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا جس میں تمام ضلعی خزانہ دفاترکو غیر استعمال شدہ مینول اسٹامپ پیپر کی فروخت بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صوبے میں اب صرف ای اسٹامپ جاری ہوں گے جوکہ 2022 سیصوبیکا سرکاری بینک آف خیبرجاری کررہا ہے،ای اسٹامپ کا مقصد مینول اسٹامپ نظام میں مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی