i پاکستان

ایکسٹرنل اکائونٹ سے متعلق مسائل پر قابو پالیا تو معاشی ترقی ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینکتازترین

January 09, 2025

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ایکسٹرنل اکائونٹ سے متعلق مسائل پر قابو پالیا تو معاشی ترقی ہوگی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی سے مشاورت کو اہمیت دیتے ہیں، انٹرسٹ ریٹ کو بتدریج 22 فیصد سے کم کر کے 13 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے، مرحلہ وار پالیسی ریٹ مزید کم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں کرنٹ اکانٹ سر پلس ہے، مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے۔جمیل احمد نے کہا کہ جنوری 2023 میں کاروبار بالخصوص امپورٹس کے کافی مسائل تھے، 2023 کے آغاز میں 10 ہزار سے زائد امپورٹ ریکویسٹس موجود تھیں،جنوری 2023 میں زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر تھے اور ترسیلات زر ماہانہ 2 ارب ڈالر تک گر گئے تھے، جنوری 2023 میں شدید چیلنجز کا سامنا تھا جن میں ابھی کافی بہتری آئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے امپورٹس پر اب قدغن نہیں ہے، 2022 میں کرنٹ اکائونٹ ساڑھے 17 ارب ڈالر خسارے میں تھا جو کہ جی ڈی پی کا 4.7 فیصد تھا، 2024 میں کرنٹ اکانٹ 0.5 فیصد تک کم ہوگیا، رواں مالی سال کرنٹ اکائونٹ سرپلس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی