الیکشن کمیشن آف پاکستان ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-1 چترال پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 23 نومبر کو ہو گی، امیدوار 15 سے 17 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔شیڈول کے تحت کاغذات کی سکروٹنی 22 اکتوبر کو ہوگی جبکہ اعتراضات پر فیصلے تین نومبر تک سنائے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 5 نومبر کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات 6 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی