i پاکستان

اہم قانون سازی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلائے جانے کا امکانتازترین

January 22, 2025

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 24 جنوری کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری (جمعہ) کو صبح 10 بجے بلایا جائے گا، مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کر دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی