وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم امن کے داعی ضرور ہیں مگر کمزور نہیں ہیں ۔ وزیر اعلی بلوچستان نے جاری بیان میں بھارتی میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے میزائل حملے کھلی جارحیت اور علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہیں، بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ہم امن کے داعی ضرور ہیں مگر کمزور نہیں، افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور دے رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی