پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے رابطہ کیا ہے جبکہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بھارت پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے رابطے کے دوران پاک بھارت صورتحال پر گفتگو کی، دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بتایا کہ امریکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔ دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بھارت پہنچ گئے۔ایرانی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا، ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی