سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹس تشویش ناک ہیں،میں نے میڈیکل رپورٹس کئی ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے ۔اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں بے چینی، ذہنی دبائو، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اور بلند فشارِ خون کا ذکر ہے، عمران خان کی صحت پر 3 سال کی قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ہے۔عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کیلئے کئی میڈیکل ٹیسٹ بھی تجویز کیے ہیں، اور خبردار کیا کہ صورت حال کو فوری طور پر سنجیدہ نہ لیا گیا تو مزید پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔ انھوں نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔سابق صدر مملکت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزاد اور غیر جانبدار ڈاکٹروں کا پینل عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کرے۔ انھوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے سوالات اٹھتے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی