i پاکستان

واشنگٹن میں پاکستان کا تکنیکی شراکت داری کے فروغ کے لیے پاکستان-یو ایس ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقادتازترین

October 23, 2026

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور امریکی اداروں کے درمیان کاروباری روابط اور ٹیکنالوجی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔پاکستانی سفارت خانے نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، اوپن گلوبل اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان کی 16 نمایاں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔ان کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت، کلاڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا اینالیٹکس، مالیاتی ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں اپنی خدمات اور جدید حل پیش کیے۔پاکستان-یو ایس ٹیک کنیکٹ 2026 میں پاکستان کی 16 ممتاز ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹیکنالوجی، جدت اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے نئے امکانات کو اجاگر کرنا ہے۔تقریب کے دوران مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو روایتی آئی ٹی خدمات کی فراہمی سے آگے بڑھ کر اپنی ٹیکنالوجی مصنوعات، دانشورانہ ملکیت اور قابلِ توسیع جدید حل تیار کرنے پر توجہ دینی چاہیے، تاکہ عالمی ٹیکنالوجی منڈی میں پاکستان کی مسابقت اور برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی