i پاکستان

دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے میں جو شامل نہیں ہو گا وہ مائنس ہوجائے گا‘ رانا ثنا اللہتازترین

October 23, 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے میں جو شامل نہیں ہو گا وہ مائنس ہو گا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت جو پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہو گی وہ مائنس ہو جائے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے، دہشت گردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا، گورنر کے پی نے 160 ارب روپے کا تقاضہ کیا جس کی وزیرِ اعظم نے فوری منظوری دی۔رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی