i پاکستان

سندھ‘ ایچ آئی وی سے متاثرہ157 بچوں کی ماں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروعتازترین

October 23, 2026

سندھ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ157 بچوں کی ماں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع کردیا۔ حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کی غذائی ضروریات اور دیگر اخراجات کے لیے ماہانہ مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 115 بچوں کی ماں کے اکائونٹس کھول کر اے ٹی ایم جاری کردیے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 130 اور لانڈھی اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 27 بچے رجسٹرڈ ہیں، متاثرہ بچوں کی ماں کو ماہانہ مالی امداد کب تک ملتی رہے گی یہ واضح نہیں ہے۔حکام کے مطابق محکمہ محنت سندھ نے متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے 2 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ بھی منظور کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی