i پاکستان

ٹانک ، نامعلوم افراد نے لڑکیوں کا اسکول دھماکے سے اڑا دیا، عمارت مکمل تباہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

October 24, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول سے دھماکے سے تباہ کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے ضلع ٹانک کے علاقے گرہ بڈھا میں واقعہ گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا کرکے تباہ کردیا۔ ڈی پی او ٹانک شبیر حسین شاہ نے بتایاکہ دھماکے سیگرلز پرائمری اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی