ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ میں زیر سماعت اپیل کے فیصلے تک حکم امتناع جاری کیا ہے۔جج افضل مجوکا نے ریمارکس دئیے کہ ابھی اس کو پرسوں کے لئے رکھ لیتے ہیں، اس کے بعد دیکھ لیں گے کیا آڈر آتا ہے۔عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی