i پاکستان

اسلام آباد میں چینی کی قیمت 172روپے فی کلومقرر، نوٹیفکیشن جاریتازترین

July 18, 2025

وفاقی دارالحکومت میں چینی کی قیمت 172روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں چینی کی ریٹیل پرائس 172 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی جبکہ ایکس مل ریٹ پر 165 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کر دئیے گئے کہ چینی کی ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصولی پر کریک ڈائون کیا جائے، شہری چینی کی زائد قیمت وصولی پر دکانداروں کی نشاندہی بھی کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی