i پاکستان

اسلام آباد میں ڈینگی کا ممکنہ پھیلائو، تمام لیبارٹریز کیلئے ٹیسٹ فیس مختصتازترین

August 28, 2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے ممکنہ پھیلا ئوکے پیش نظر اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مختص کر دی۔اسلام آباد کی تمام لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹ کے 1500سے زائد نرخ وصول نہیں کریں گی، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشنز ایکٹ 2018 کے تحت تفویض کردہ اختیارات کے تحت اور عوامی مفاد کے پیش نظر تمام اسپتال، لیبارٹریز اور ان کے کلیکشن سینٹرز جاری نرخ نامہ پر عمل کے پابند ہوں گے۔آئی ایچ آر اے کے مطابق ڈینگی کے لیے NS-1، IgG، IgM ٹیسٹس (ELISA) پندرہ سو روپے میں ہوں گے، یہ حکم 31 دسمبر 2025 تک نافذ رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر لیبارٹری جو ELISA ڈینگی NS-1، IgG، IgM ٹیسٹس کرتی ہے، رپورٹنگ کا وقت 24 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔مذکورہ بالا ہدایات/احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے تمام پرائیویٹ اسپتالوں، لیبارٹریز، کلیکشن سینٹرز کا وقتا فوقتا آئی ایچ آر اے کے مجاز افسران کی طرف سے دورہ کیا جائے گا۔کسی بھی پرائیویٹ اسپتال، لیبارٹری یا کلیکشن سینٹر کی طرف سے مذکورہ بالا ہدایات کی عدم تعمیل پر سزائیں لاگو ہوں گی، آئی ایچ آر اے ایکٹ 2018 اور اس کے تحت بنائے گئے ضوابط کے تحت مقرر کردہ جرمانہ، رجسٹریشن کی منسوخی، خدمات کی معطلی یا پریمسز کی مہر بندی ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی